Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کبھی پُرامن ملک تھا ہی نہیں، گوہر خان

Now Reading:

افغانستان کبھی پُرامن ملک تھا ہی نہیں، گوہر خان

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کبھی پُرامن ملک تھا ہی نہیں، شام اور فلسطین بھی پُرامن نہیں ہیں لیکن واقعی کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا۔

اداکارہ گوہر خان اپنی سالگرہ پوری دنیا میں امن کی خواہش کے ساتھ گزار رہی ہیں اور مذہب کے نام پر لوگوں کے استحصال کے خاتمے کی امید کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے بھارتی میڈیا کو خصوصی انٹرویو بھی دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوہر خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں ہر سالگرہ اس اُمید میں گُزارتی ہوں کہ دنیا میں امن قائم ہو، میں چاہتی ہوں کہ مصائب ختم ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لوگ طاقت اور مذہب کے نام پر سب کچھ کرنا چھوڑ دیں اور صرف لوگوں کے ذہنوں کا استحصال کرتے ہوئے انہیں اصل مسائل سے دور لے جائیں۔

گوہر خان نے کہا کہ میں واقعی چاہتی ہوں کہ لوگ امن اور خوشی حاصل کریں، اس وقت ہر کوئی طالبان کے افغانستان میں داخل ہونے کی بات کر رہا ہے جو کہ بالکل پاگل پن ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کتنے لوگوں نے ان مسائل کے بارے میں بات کی جو پچھلے 20 سالوں میں افغانستان میں ہو رہے تھے جب امریکا وہاں تھا۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک جنگی علاقہ تھا لوگ اُس وقت بھی مر رہے تھے، طالبان تو اُس وقت بھی لوگوں پر حملے کر رہے تھے یہ پُرامن زمین نہیں تھی۔

گوہر خان نے کہا کہ شام پُر امن نہیں ہے، فلسطین پُر امن نہیں ہے لیکن واقعی کوئی اس کے بارے میں نہیں بولتا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ میڈیا سے چلنے والا پروپیگنڈا ہے کہ لوگ ان وجوہات کے بارے میں منتخب ہونا چاہتے ہیں جن کی وہ حمایت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ انسان ہیں تو آپ کے لئے اور ہر ایک کے لئے ایک جیسی قدر ہونی چاہئیے، اگر ہمیں فرق پڑتا ہے تو ہم ہر مسئلے پر بات کریں گے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ آپ کی آواز آپ کی ہے لہٰذا آپ کو اسے دانشمندی سے استعمال کرنے اور صحیح موضوعات کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گوہر خان نے ان مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتی ہوئی نظر آتی ہیں جو اہم ہیں، وہ شام، فلسطین، اسلامو فوبیا اور افغانستان جیسے مسائل پر آواز اُٹھانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر