
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے رکشا بندھن کے تہوار اور راکھی باندھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے رکشا بندھن کا تہوار اپنے گھر منایا جس میں ان کی فیملی، دوست اور سیکیورٹی کے انچارچ یوسف اباہیم بھی شریک تھے۔
تصاویر میں ان کے شوہر دانیال، ان کے بچے نیشا، عاشر اور نوح کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کی بیٹی نیشا نے پھولوں والا کرتہ زیب تن کر رکھا تھا اور وہ اپنے دو بھائیوں کی کلائی پر راکھیاں باندھ رہی ہیں، سنی لیون اور دانیال نے 2017 میں نیشا کو گود لیا تھا جبکہ ان کے بیٹے نوح اور عاشر بعد میں پیدا ہوئے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اپنے دوستوں کو بھی راکھی باندھی جس میں ان کے اسٹائلسٹ ہیتیندر کاپوپارہ ، میک اپ آرٹسٹ ٹوماس موکا اور یوسف شامل تھے۔
یوسف نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ رکشا بندھن کی خوبصورتی کو بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں، انسانیت میں رشتے کی خالص ترین شکل میری سب سے چھوٹی بہن نیشا، آپ سب سے غیر مشروط محبت ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یوسف نے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات جیسے عالیہ بھٹ ، شاہد کپور اور ورون دھون کے لئے کام کیا ہے ، جو ان کی سیکورٹی کا خیال رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News