
مقبول اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ وہ جلد ڈراموں میں دِکھائی دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار کی اہلیہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں ان کے مداحوں نے عمران اشرف سمیت ان سے ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔
جس پر کرن نے جواب دیا کہ ڈرامے کے دوران میری شادی ہوگئی تھی، اللہ نے اتنا کرم کیا کہ بیٹا بھی آگیا۔
انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کام دوبارہ شروع کررہی ہوں۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ آپ دونوں کی محبت کی شادی تھی یا ارینج، اور کتنے سال کی محبت تھی؟ کرن نے جواب دیا کہ محبت تھی کا کیا مطلب ہے، محبت میری آخری سانس تک رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News