پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان ایک کامیاب اداکار بننے کے باوجود اور بھی کئی بڑے خواب دیکھتے ہیں جن میں سے ایک خواب باکسر بننا ہے۔
فیروز خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی وہ اکثر باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ بہت آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں ہے، وہ سخت محنت کررہے ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ ایک دن وہ اس خواب کو تعبیر دے سکیں گے۔
اداکار نے باکسنگ کے لئے ٹریننگ دینے والے ارادوں کے بارے میں بتایا کہ انہیں یہاں پاکستان کوئی مقابلہ نظر نہیں آتا، اس لئے وہ امریکا، برطانیہ اور کیوبا میں ٹریننگ لینے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد دنیا کے بڑے باکسرز کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں اپنے پہلے مقابلے کے لئے تیار ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگے گا۔
خیال رہے کہ فیروز خان پاکستان کے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News