معروف پاکستانی میزبان و اداکار احسن خان نے کابل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
احسن خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کابل کے مختلف اسپتالوں کے اعداد و شمار میں آج کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں 43 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔
Various #Kabul hospitals data show 43 killed & 130 injured in today’s #KabulAirport attack. Over 50 are critical. Very sad indeed!
The death toll may rise.#AfghanistanAdvertisement— Ahsan Khan (@Ahsankhanuk) August 26, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ 50 سے زائد کی حالت نازک ہے اور یہ بہت افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News