بالی ووڈ کو مشہور گانے دینے والے بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی گلوکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام تر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہنی سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ان پر کڑی تنقید کی گئی لیکن وہ خاموش رہے لیکن اب ایسا معاملہ ہوگیا ہے کہ مجھے اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی۔
انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھ 20 برس گزارنے والی اہلیہ نے میرے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں، میرے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 برس سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ کیسا ہے ،گزشتہ ایک دہائی سے ان کی اہلیہ ہر میٹنگ اور شوٹنگ کا حصہ رہی ہیں۔
یویو ہنی سنگھ نے ان الزامات کی تردید تو کی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہذا وہ اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، سچ اور جھوٹ جلد سب کے سامنے ہوگا۔
خیال رہے کہ ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News