Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگھن مارکل کی سالگرہ کا دن شاہی خاندان کیلئے خاص کیوں؟

Now Reading:

میگھن مارکل کی سالگرہ کا دن شاہی خاندان کیلئے خاص کیوں؟

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ روز 4 اگست کو اپنی 40ویں سالگرہ منائی،  میگھن مارکل نے اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد اور کئی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں بھی وصول کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے لئے 4 اگست کا دن ایک طویل عرصے سے بہت خاص دن رہا ہے کیونکہ یہ دن ملکہ برطانیہ کی والدہ الزبتھ بوزلیون کا بھی پیدائش کا دن ہے جو کہ  4 اگست 1900ء کو پیدا ہوئی تھیں۔

شاہی خاندان کے افراد نے میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خصوصی پوسٹس شیئر کیں۔

شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سسیکس رائلز کی فیملی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ڈچز آف سسیکس کو سالگرہ کی بہت مبارکباد دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن، شہزادہ چارلس اور ڈچز کیملا کی جانب سے بھی میگھن مارکل کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

شہزادہ چارلس نے اپنی نانی الزبتھ بوزلیون کے لئے بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پر خصوصی پوسٹ شیئر کی  ۔

Advertisement

Advertisement

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ کی والدہ اور شہزادہ چارلس کی نانی الزبتھ بوزلیون مارچ 2002ء میں 102 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر