
عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سطان کا کردار ادا کرنے والی مشہور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر افغان خواتین کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جس کے مطابق اب مقامی افغان خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کے لئے ایک محرم مرد کے ساتھ کو اور برقعہ پہننےکو لازمی قرار دے دیا ہے۔
اسرا بلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ترک زبان میں لکھا کہ پچھلے سال 20 ستمبر کو افغانستان میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ اب بچے کے شناختی کارڈ پر ماں کا نام بھی درج کیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا، آج خواتین نے افغانستان میں اپنی آزادی کھو دی۔
اسرا نے مزید لکھا کہ ہمیں پوری دنیا میں خواتین کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھنی چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News