
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اور نامور اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ دردانہ بٹ کی خراب طبیعت کے باعث انہیں اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر اداکار خالد ملک کی جانب سے تمام مداحوں سے سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی طبیعت ناسازی کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔
دردانہ بٹ:
دردانہ بٹ معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔
سینیئر اداکارہ “رسوائی”، “انتظار” اور “رانی” ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔
وہ بی بی کی حیثیت سے “تنہایاں” اور “تنہایاں نئے سلسلے” ڈراموں میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News