
ماضی میں بالی ووڈ کو بے شمار سُپر ہٹ فلمیں دینے والی نامور بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے گلوبل وارمنگ کے خطرے کے پیشِ نظر اپنے گارڈن میں شجرکاری شروع کردی۔
پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی جن میں اُنہیں اپنے گھر کے باغیچے میں پودا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Nothing is more exciting than coming back to ur roots & contributing to making ur home a better place. Here I’m planting a Himalayan Cedar tree cuz Climate change & global warming is impacting all of us. pic.twitter.com/R2aPC4CJfs
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) August 21, 2021
ٹوئٹر پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے لکھا کہ گھر کو ایک بہتر جگہ بنانے میں حصہ ڈالنے سے زیادہ کوئی اور دلچسپ بات نہیں ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہاں میں ہمالیائی دیودار کا درخت لگا رہی ہوں کیونکہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ ہم سب کو متاثر کر رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ صرف ہمارا فرض نہیں بلکہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنے ماحول کو محفوظ بنائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو وہی قدرتی خوبصورتی اور صاف ہوا ملے جس کے ساتھ ہم بڑے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 31 جنوری 1975 کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیدا ہونے والی پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1998 میں فلم دل سے میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا اور ہیروئن کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم سولجر باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News