 
                                                                              بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں بطور گواہ پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین کو اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کیس کروڑوں کی بھتہ خوری کے ریکیٹ کا ہے جسے سکیش چندراشیکر نامی شخص چلاتا ہے اور جس پر بھارت کے الیکشن کمیشن کو بھی رشوت دینے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس میں جیکولین فرنینڈس ملزم نہیں ہیں بلکہ ان سے پوچھ گچھ بطور گواہ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 