بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے حوالے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلم ہیرامنڈی میں ریکھا کی جگہ ایشوریا کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اِن دنوں ہیرامنڈی کی کاسٹ کو منتخب کرنے میں مصروف ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار کے لئے ریکھا کو کاسٹ کیا جانا تھا لیکن اب سنجے لیلا اس کردار کے لئے ایشوریا کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے یہ خیال عام ہے کہ ریکھا کو فلموں میں ہدایت دینا کافی مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ریکھا کو کاسٹ کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم فتور میں راتوں رات ریکھا کو فلم سے نکال کر اداکارہ تبو کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
تاہم فلم ہیرا منڈی کی کاسٹ میں تبدیلی کے حوالے سے سنجے لیلا بھنسالی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کے تاریخی مقام ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، فلم لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی جا رہی ہے اور یہ ایک مہنگا ترین پراجیکٹ ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News