
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے چند لوگوں کو ان فالو کردیا، جس کی وجہ انھوں نے ماضی کے برے تجربے کو قرار دیا۔
اس حوالے سے نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس کہانی کو بیان کیا۔
انھوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بالآخر چند لوگوں کو ان فالو کرنے کا فیصلہ کیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی وجہ ماضی کے تلخ و برے تجربات ہیں۔
نیہا نے بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر صرف ایسے ہی لوگوں کو فالو کریں گی جنھیں وہ جانتی ہیں یا پھر وہ جن سے ملاقاتیں رہتی ہیں یا پھر جن کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
ساتھ میں انھوں نے ایسے افراد سے معذرت بھی کی جنھیں انھوں نے انسٹاگرام پر ان فالو کیا اور کہا ہے کہ ہمیں اپنی حفاظت کے لئے یہ سب کرنا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News