مذہب کے لئے شوبز انڈسٹری کو خیر بار کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سوشل پر ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تینقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا اکاؤنٹ میری مرضی‘۔

حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے دیے گئے بیانات کی ایک خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنا رد عمل دیا اور ‘مرد’ کو افضل قرار دیا ہے۔
نور بخاری نے اسٹوری میں شہروز سبزواری کی خبر کا لنک شیئر کیا، جس میں اداکار نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ صدف کنول نے دین اسلام کے دائرے میں رہ کر شوہر کی اطاعت کی بات کی اور ان کی مخالفت کرنے والے افراد بے شرمی عام کرنے کے خواہاں ہیں۔
شہروز سبزواری کے مطابق صدف کنول کے بیان کی مخالفت کرنے والے مذہبی احکامات کے خلاف ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا عورت کی تذلیل کرنا ہی فیمنزم ہے؟
شہروز سبزواری کے بیان پر نور بخاری نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ‘مرد’ کو افضل بناکر تخلیق کیا گیا ہے اور اس معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
