
دیپیکا پڈوکون، بالی وڈ انڈسٹری سمیت بھارت کی فیشن انڈسٹری کی نامور اور بہت ہی قابل اداکارہ و ماڈل ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنی فلمی کیئریر میں بہت سی بڑی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اسکے علاوہ کئی برے پروڈیوسرز و ڈائیریکٹرز کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں جس میں سنجے لیلا بھنسالی سرفہرست ہیں۔
حال میں کچھ خبروں میں ایسا سننے میں آیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی وڈ فلم بیجوباورا کی کاسٹ سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کونکال دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کم معاوضے کے باعث فلم میں اداکارہ نہیں کریگی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپکا اپنے شوہر رنویر سنگھ جتنا معاوضہ لینے کا مطالبہ کررہی ہیں ادکارہ اپنی حالیہ فلموں میں ہیرو سے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں جسے قبول بھی کرلیا جاتاتھا لیکن اس بار بیجوباورا کے ہدایتکار سنجے لیلانے اداکارہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News