Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی گلوکارہ کے والد نے عدالتی جنگ ختم کردی

Now Reading:

امریکی گلوکارہ کے والد نے عدالتی جنگ ختم کردی

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے والد جیمی سپیئرز نے پاپ اسٹار کی کمپنی کے کنزَرویٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹنی سپیئرز کے والد جیمی سپیئرز کی جانب سے جاری کی گئی قانونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مسٹر سپیئرز صحیح وقت آنے پر مستعفی ہونے کو تیار ہیں لیکن معاملات کو منظم طریقے سے کرنے کی ضرورت ہے جس میں عدالت میں زیر التوا معاملات کا حل بھی شامل ہے۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نتیجے تک پہنچنے کے لئے عدالت کو چاہئیے کہ وہ تمام دلچسپی رکھنے والے فریقین کو ملنے کے لئے آمادہ کریں اور ان زیرِ التوا معاملات کو محترمہ سپیئرز کے بہترین مفادات میں حل کریں۔

جیمی سپیئرز کے فیصلے پربرٹنی سپیئرز کے وکیل میتھیو روزنگارٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے مسٹر سپیئرز اور ان کے وکیل نے آج تسلیم کر لیا کہ انہیں اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئیے۔

وکیل نے مزید کہا کہ یہ برٹنی کے لئے توثیق ہے تاہم ہم محترمہ سپیئرز اور دیگر پر لگنے والے شرمناک اور قابل مذمت الزامات سے مایوس ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے وکیل سموئیل ڈی انگھم III کی جانب سے گلوکارہ کے والد جیمی اسپیئرز کو ان کی بیٹی کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست کی گئی تھی جسے رواں سال 23 جون کو لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ کے جج نے مسترد کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ گلوکارہ کے والد جیمی کو 2008ء میں برٹنی اسٹیٹ کا کنزرویٹر نامزد کیا گیا تھا جب گلوکارہ کو ایک بہت سخت عوامی مخالفت کا سامنا تھا۔

دی ویلتھ فرم بسمر ٹرسٹ کمپنی نے پچھلے سال اسٹیٹ کے شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے جیمی کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر