Advertisement
Advertisement
Advertisement

زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ننھے مہمان کے والد بننے والے کامیڈین زید علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں اُنہیں اپنے بیٹے کے کان میں آواز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اسپتال میں موجود ہیں اور اُنہوں نے اپنے ننھے شہزادے کو گود میں لیا ہوا ہے۔

زید علی بڑے ہی پیار سے بیٹے کو دیکھتے ہوئے کان میں پہلی اذان دے رہے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

واضح رہے کہ زید علی اور یمنیٰ کے ہاں رواں ماہ 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔

زید علی نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام اِزیان علی زید رکھا ہے جبکہ یہ اُن کی شادی کی سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے جو وہ مانگ سکتے تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر