Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان فلم ساز بحفاظت ملک سے نکلنے میں کامیاب

Now Reading:

افغان فلم ساز بحفاظت ملک سے نکلنے میں کامیاب

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے جہاں غیر ملکی شہریوں کے ملک سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب افغان پروڈیوسر شیر بانو سعادت بھی روسی حکام کی مدد سے کابل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

انٹرویو میں شیر بانو سعادت نے افغانستان چھوڑنے سے متعلق گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے لوگوں اور فرانسیسی حکام کی مدد سے کئی دنوں کی کوششوں اور طالبان کی چوکیوں سے گزرنے کے بعد اپنی فیملی کے 9 افراد کے ہمراہ ائیر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران فرانسیسی حکام کی جانب سے ان کی اور اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی گئی۔

شیر بانو نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بحفاظت ابوظبی پہنچیں جہاں سے جلد یورپ روانہ ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیربانو نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران کئی بار کابل چھوڑنے کی کوششیں کیں لیکن کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

خیال رہے کہ افغان فلم ساز شیر بانو سعادت نے 2016 میں اپنی پہلی فیچرفلم دی رورل افغانستان سیٹ وولف اینڈ شیپ کے لئے کانز فیسٹیول میں ٹاپ ڈائریکٹرز کا فورٹ نائٹ ایوارڈ جیتا تھا جبکہ وہ 3 سال بعد اپنی اگلی فالو اپ فلم  دی اورفنیج  کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر