Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن سلیم اداکار احسن خان کی میزبانی کی معترف

Now Reading:

ایمن سلیم اداکار احسن خان کی میزبانی کی معترف

صرف ایک ڈرامے میں اداکاری کرنے کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے معروف اداکار و میزبان احسن خان کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مزاحیہ میزبان ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں وہ اداکار ارسلان نصیر کے ساتھ مل کر احسن خان کے شو میں اُن ہی کا  تعارف کرواتے نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ  ہم احسن خان کو ان کے ہی شو میں دعوت دینے جارہے ہیں جو کہ ایک مزاحیہ میزبان اور بہت ہی عاجز انسان ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے چُپکے چُپکے سے کافی شہرت حاصل ہوئی تھی اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا تھا۔

دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔

Advertisement

تاہم اداکارہ ایمن سلیم نے صرف ایک ڈرامے میں کام کرنے کے بعد ہی اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔

اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
مشکلات میں اضافہ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور قانونی شکنجہ کس گیا
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر