
عید کے بعد کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہونے والی پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہترہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک سیشن رکھا ، جس میں ان کے کچھ مداحوں نے اداکارہ سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ اب بہتر محسوس کررہی ہیں؟
جس کا جواب دیتے ہوئے زرنش خان نے بتایا کہ وہ الحمداللہ ٹھیک ہیں ،دعاؤں کے لئے شکریہ۔
ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا آپ مکمل طور پر کورونا سے صحتیاب ہوگئی ہیں؟
اداکارہ نے جواب دیا کہ مکمل طور پر نہیں، لیکن میں پہلے سے بہتر ہوں۔
خیال رہے کہ زرنش خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنے کورونا سے متاثر ہونے کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News