Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا ہے، یشما گِل

Now Reading:

مجھے ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا ہے، یشما گِل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتی ہیں۔

یشما گِل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو میزبان نے یشما گِل کے ساتھ ایک گیم کھیلا جس میں اُنہیں مختلف شخصیات کے نام دیے گئے اور پوچھا گیا کہ اگر آپ کو ان میں سے کوئی ایک شخصیت بننے کا موقع ملا تو آپ کیا کریں گی؟

میزبان نے سب سے پہلے یشما گِل کو ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کا نام دیا اور پوچھا کہ اگر آپ ماہرہ خان بنیں تو سب سے پہلے کیا کریں گی؟

یشما گِل نے کہا کہ ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں اور میں سب سے پہلے اُن کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہوں گی کہ اُنہوں نے کس طرح خود کو اتنا حسین رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن بہت سے لوگوں سے سُنا ہے کہ اُن کی جِلد اتنی اچھی ہے کہ اُنہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سُنا ہے کہ ماہرہ خان بہت نرم مزاج اور پُرسکون خاتون ہیں اور اُن کا اخلاق اُن کے چہرے پر خوبصورتی کی صورت میں نظر آتا ہے۔

یاد رہے کہ اسی انٹرویو کے دوران یشما گل نے اپنے ساتھی اداکار بلال عباس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہیں اداکار کی پلکیں بہت پسند ہیں۔

یشما گل نے کہا تھا کہ لڑکوں کی پلکیں لمبی نہیں ہوتیں جبکہ بلال عباس کی پلکیں لمبی بھی ہیں اور سیدھی نہیں ہیں، اس لئے مجھے اُن کی پلکیں بہت اچھی لگتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر