Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرحان اختر کا منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان

Now Reading:

فرحان اختر کا منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان

بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے اپنی فلم  دل چاہتا ہے کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج تک کسی نے بھی فلم میں یا حقیقت میں لڑکیوں کو اکیلےکسی لمبے روڈ ٹرپ پر جاتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا لیکن اب معروف بھارتی ہدایتکار فرحان اختر ایک ایسی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں ناظرین بڑے پردے پر تین لڑکیوں کو اکیلے ایک روڈ ٹرپ پر جاتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنی نئی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ بطور ڈائریکٹر اپنی اگلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔

فرحان اختر نے مزید لکھا کہ اس نئی فلم کا اعلان کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور موقع نہیں ہوسکتا تھا کہ جب ان کی فلم (دل چاہتا ہے)کو ریلیز ہوئے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنی فلم کا نام اور لیڈ نگ کاسٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ  میں کترینہ کیف ، عالیہ بھٹ اور پریانکا جوپڑا کے ساتھ فلم   (جی لے زرا) کی عکس بندی 2022 میں شروع کروں گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر