بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دونوں فٹبال کھیلنے کے دوران ایک دوسرے سے والہانہ انداز میں گلے مل رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر بھایانی نامی اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں دونوں اداکار دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران ایک دوسرے سے کافی دیر تک گلے مل رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دونوں بھارتی اداکاروں کے مابین گہری دوستی سے متعلق ان کے مداحوں کو معلوم ہے اور انہیں کئی ٹی وی شوز میں بھی ایک دوسرے سے بے تکلفی سے گفتگو اور مذاق کرتے دیکھا گیا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس کے ختم ہونے کے بعد دونوں اداکار اکثر میدان میں دیگر اداکاروں اور مختلف شخصیات کے ہمراہ فٹ بال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ تین بالی ووڈ فلموں بشمول غنڈے، فائنڈنگ فنی اور آل انڈیا ناک آؤٹ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News