
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر خوشیوں کا سماں چھا گیا،اداکار آج اپنی 51 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر سمیت سیروتفریح کے لئے مالدیپ میں موجود ہیں۔
سیف علی خان کی سالگرہ پر اداکار کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر فیملی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایک تصویر میں سیف اور کرینہ کے ہمراہ دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر مالدیپ کے ساحل پر لی گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سیف کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کی محبت سالگرہ مبارک ہو۔
اداکارہ کرینہ کپور کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 6 لاکھ سےزائد مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News