رانی مکھرجی ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو 7 فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو ہندوستانی عورتوں کےپردے پر پرانے کرداروں سے کافی فرق مانا جاتا ہے۔
حال ہی میں بالی وڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے ممبئی شہر میں اپنا ایک نیا گھر لیا ہے جو کہ ایک لگژری اپارٹمنٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں اپنا نیا گھر لیا ہے جس کی مالیت 7 کروڑ 12 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کا اپارٹمنٹ 22 منزلہ عمارت میں سمندری منظر نامے کے ساتھ 3 ہزار 545 اسکوائر فٹ پر بنا ہوا ہے جو کہ اداکارہ کے نام پر گزشتہ ماہ ہی رجسٹرڈ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف، اداکارہ دیشا پٹانی، بھارتی کرکٹر ہاردک اور کرونال پانڈیا کا اپارٹمنٹ بھی پڑوس میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
