Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فلموں میں کام کرنے والی روسی اداکارہ کی لاش برآمد

Now Reading:

بھارتی فلموں میں کام کرنے والی روسی اداکارہ کی لاش برآمد

بھارتی فلموں میں کام کرنے والی 24 سالہ روسی اداکارہ  و ماڈل الیگزینڈرا جاوی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی دوشیزہ کی لاش بھارتی ریاست گوا میں ان کے فلیٹ سے ملی جہاں ان کی لاش کچن میں لٹکی ہوئی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ گوا میں اپنے دوست کے ساتھ رہتی تھیں اور آج ان کا دوست گھر پہنچا تو دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو طلب کیا جہاں ان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق روسی دوشیزہ پریشان تھیں اورذہنی سکون کے لئے دواؤں کا بھی استعمال کررہی تھیں جبکہ بعض رپورٹس میں ان کی پریشانی کی وجہ بوائے فرینڈ سے دوستی ختم ہونے کو قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹس میں کہا گیا کہ روسی ماڈل گرل نے 2019 میں چنئی کے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر فوٹو گرافر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے اداکارہ کی موت پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔

خیال رہے کہ روسی ماڈل گرل نے بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (تامل) کی فلم کنچنا 3 میں اداکاری کی تھی، اس کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر