
پاکستانی نامور گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزام میں اداکارہ ، عفت عمر اور علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کے معاملے پر مجسٹریٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق عدالت نے اداکارہ عفت عمر اور مقدمے میں نامزد علی گل پیر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےہیں۔
حکم نامے کے مطابق عدالت نے ملزمان لینی غنی ،فریحہ ایوب کی مستقل حاضری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان مستقل حاضری معافی کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکتے ہیں۔
عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملزمان چھ اکتوبر کو ہر صورت عدالت میں پیش ہوں ۔
خیال رہے کہ علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔
چالان کے مطابق میشا شفیع ، لینا غنی ، عفت عمر، فریحہ ایوب ، فیضان رضا ،حسیم زمان ،علی گل پیراور ماہم جاوید نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مربوط مہم چلائی لیکن ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News