Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار نے شہری کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار نے شہری کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا

معروف بھارتی اداکار رجت بیدی کی کار سے ٹکرا کر زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اداکار کا نام حال ہی میں ایک سڑک حادثے میں سامنے آیا تھا جس میں ایک شخص رجت بیدی کی گاڑی سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا جس کے بعد پولیس نے اداکار کے خلاف  درج ایف آئی آر میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 304 اے (غفلت کی وجہ سے موت) بھی شامل کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجت بیدی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے, انٹرویو کے دوران ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں متاثر ہونے والا مزدور راجیش بودھ جو گزشتہ دو دنوں سے کوپر اسپتال میں زیر علاج تھا اسے مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ 6 ستمبر کی شام تقریباً ساڑھے 6 بجے ممبئی کے علاقے اندھیری میں شیتلا دیوی بس اسٹاپ کے نزدیک پیش آیا تھا ،جس کے بعد اداکار کے خلاف ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 279 (تیزرفتاری سے گلاڑی چلانے)، 338 اور 184 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق راجیش بودھ کو اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد اداکار نے اس شخص کو کوپر اسپتال پہنچایا اور یہ اعتراف بھی کیا کہ اس نے اپنی گاڑی سے اس شخص کو ٹکر ماری ہے۔

اس کے علاوہ اداکار رجت بیدی نے اسپتال میں متاثرہ شخص کے اہلخانہ سے ہر طرح سے مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن متاثرہ شخص کو اسپتال میں داخل کروانے کے بعد اداکار دوبارہ واپس آئے ہی نہیں۔

دوسری طرف گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے شخص راجیش بودھ کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹیں آئی تھیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی کیونکہ مبینہ طور پر اس کا بہت خون بہا تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب 7 اور 13 سال ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار رجت بیدی 40 سے زائد فلموں میں نظر آچکے ہیں، جن میں رخت، دی ٹرین ،خاموش، اور کوئی مل گیا وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر