Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنجے دت کے بچوں کو کونسی فلم پسند ہے؟اداکار نے بتادیا

Now Reading:

سنجے دت کے بچوں کو کونسی فلم پسند ہے؟اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بچوں کو فلم سنجو بہت پسند ہے کیونکہ وہ کبھی اپنے دادا اور دادی سے نہیں ملے اور فلم میں اُن کا کردار دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچوں کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ اُن کے بچوں کو فلم سنجو کیوں پسند ہے۔

اداکار نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے بچے اپنے دادا اور دادی سے نہیں ملے اور اس فلم کو دیکھ کر وہ اُنہیں محسوس کرتے ہیں اور اُن سے متعلق مجھ سے کئی سوالات کرتے ہیں۔

سنجے دت سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بچوں میں کس کے اداکار بننے کا زیادہ امکان ہے تو سنجے دت نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرے تینوں بچے خوش رہیں اور جو کچھ بھی کریں اس کے بارے میں پُرجوش رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اداکاری کر رہا ہوں کیونکہ میں جو کچھ کرتا ہوں اس سے مجھے واقعی محبت ہے اور میں ان کے لئے بھی یہی چاہتا ہوں جبکہ اُنہوں نے اپنی بیٹی اقراء کے حوالے سے بتایا کہ وہ ناقابل یقین اور بہت خوبصورت مصوری کرتی ہے۔

Advertisement

سنجے دت نے بتایا کہ میرا بیٹا فٹبال زیادہ شوق سے کھیلتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اُس کا رجحان فٹبال کی طرف ہے۔

اداکار نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میرے بیٹے میں اداکار بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، وہ مشاہدہ کرنے والا ہے، ذہین ہے، رقص سے محبت کرتا ہے اور اپنی مزاح سے لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سنجے دت کی والدہ اور اداکارہ نرگس 1981 میں کینسرکے باعث انتقال کرگئی تھیں اور اس کے 3 دن بعد ہی سنجے دت کی پہلی فلم روکی ریلیز ہوئی تھی۔

دوسری جانب اداکار کے والد سنیل دت 25 مئی 2005 کو ممبئی میں اپنے گھر میں صبح کے وقت مردہ حالت میں پائے گئے تھے جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر