
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی میں سب سے پہلا نام عائزہ خان اور دانش تیمور کا آتا ہے جن کی محبت کی داستانیں پوری انڈسٹری میں مشہور ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی ایک دوسرے سے محبت اور بونڈنگ کے پوری انڈسٹری میں چرچے ہیں ۔
اس جوڑے کو ہر کوئی ایک آئیڈیل جوڑے کی مانند تسلیم کرتا ہے اور ان کی محبت کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں۔
حال ہی میں اس جوڑی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں بھارتی نامور گلوکارہ کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔
اس سیلفی کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور، نیہا ککڑ سے ملاقات پر بہت خوش ہیں جبکہ بھارتی گلوکارہ بھی خوش نظر آرہی ہیں۔
اس تصویر کو دانش تیمور کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
خیال رہے کہ عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اداکارہ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ دانش تیمور نے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا۔
عائزہ خان نے 2014 میں اداکار دانش تیمور سے شادی کی اور 2015 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا اور 2017 میں ان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News