Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ علی عباسی نے عمران خان کے بیان کی وضاحت کردی

Now Reading:

حمزہ علی عباسی نے عمران خان کے بیان کی وضاحت کردی

معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے وزیرِاعظم عمران خان کے بیان پر قرآن اور سنت کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں یہ بات مخصوص سیاق و سباق کے حوالے سے کی جوکہ بالکل درست ہے۔

اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں وزیرِاعظم کے خواتین کے لباس کے بارے میں دیئے گئے بیان پر کہا کہ قرآن مجید کے مطابق اس حوالے سے مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے الگ احکامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کے لئے قرآن میں احکامات ہیں کہ عورت نے جو مرضی پہنا ہو یا وہ جو بھی کر رہی ہے لیکن مرد نے اپنی آنکھ کا حساب دینا ہے اور اپنے روّیے کا حساب دینا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اسی طرح ایک مسلمان خاتون کو بھی صرف اپنی حیا، اپنی آنکھوں کا، اپنے روّیے، اپنے رہن سہن اور لباس کا حساب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بات واضح ہے کہ مردوں کا اپنا حساب ہوگا یہ بات کہنا قرآن کے احکامات کے خلاف ہے، مرد بے راہ روی کا شکار اس لئے ہو رہے ہیں کیونکہ میرے اردگرد معاشرہ خراب ہے، اس طرح کی وجوہات بیان کرنے سے آخرت میں مرد کو اس کے گناہوں کی معافی نہیں ملے گی۔

Advertisement

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسی طرح کوئی خاتون بھی اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے پر اس طرح کی وجوہات نہیں دے سکتی کہ وہ جو کچھ کر رہی ہے وہ اس لئے کر رہی ہے کہ معاشرہ خراب ہے، سب کو اپنا حساب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں پر عمران خان کے بیان کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے یہ بات مخصوص سیاق و سباق کے حوالے سے کی جوکہ بالکل درست ہے۔

حمزہ علی نے کہا کہ آپ عمران خان کا پورا انٹرویو سنیں انہوں نے جس پسِ منظر میں یہ بات کی وہ بالکل ٹھیک ہے، ہم صرف ایک لائن پر اٹھا لیتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز وزیراعظم کی بات کا دفاع نہیں کر رہے لیکن انہوں نے جس پس منظر میں یہ بات کی وہ حقیقت ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کسی معاشرے میں نائٹ کلبز کا موجود ہونا اچھی بات ہے یا ایسی جگہوں کی معاشرے میں غیر موجودگی کے باعث جنسی جرائم کرنا جائز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر