
معروف ترک اداکار انگین آلتان نے اپنی نئی تاریخی سیریز بارباروس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
ترک اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز بارباروس کا نیا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتا دیا۔
انہوں نے سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی یہ نئی تاریخی سیریز ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل پر 16 ستمبر بروز جمعرات سے نشر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ انگین آلتان نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنی نئی تاریخی سیریز بارباروس کی شوٹنگ کے آغاز کی تصدیق اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کرکے کی تھی۔
آلتان اس تاریخی ڈرامے بارباروس میں خیرالدین بارباروس کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
انگین کا کہنا تھا کہ انہوں نے خیرالدین بارباروس کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لئے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لئے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News