
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو ترکی بھا گیا اور انہوں نے اس اسلامی ملک کو اپنا پیار قرار دے دیا۔
اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ترکی تم میری محبت ہو۔
کترینہ کیف اس وقت اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سلمان خان سمیت فلم کی کاسٹ اور دیگر عملہ بھی موجود ہے۔
اپنے اس قیام کے دوران کترینہ کیف نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ارطغرل غازی ان کی سب سے پسندیدہ سیریز ہے اور انہیں یہ دیکھنے میں بہت مزہ بھی آتا ہے۔
تاہم حال ہی میں انہوں نے ترکی میں اپنے سیر سپاٹوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News