واضح رہے کہ نیمل اور حمزہ گزشتہ برس 26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی ان کے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کو ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیمل خاور نے اپنے شوہر اور اپنے بیٹے کی کچھ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
اس ویڈیو میں باپ بیٹے کو ایک ساتھ ایک اچھا کوالٹی ٹائم گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں اور اس کے لئے گیٹار بجاتے ہوئے گانا گارہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک اور ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے نیمل خاور نے کیپشن لکھا ہے کہ ’کافی محنت ہورہی ہے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 جولائی 2020 کو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا تھا۔
حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی تھی۔
اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
