
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دے دیا۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ شعیب اختر بھی موجود ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر ایک پروگرام کی ہے جہاں شعیب اختر نے بطور مہمان شرکت کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کی بینائی کمزور ہونے لگتی ہے اور لوگوں کے ذریعے آپ کے دیکھنے کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے تو آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے شعیب اختر کے حوالے سے لکھا کہ حقیقی ستارے کے ساتھ ہونے پر مجھے فخر ہے۔
نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، شعیب اختر کو مزید کامیابیوں اور نعمتوں سے نوازے۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News