Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار عامر خان کو فین بنکر خط لکھا تھا ، ارمیلا کا انکشاف

Now Reading:

اداکار عامر خان کو فین بنکر خط لکھا تھا ، ارمیلا کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم رنگیلا میں اداکاری سے اس قدر متاثر ہوئی تھیں کہ انہوں نے عامر خان کو بطور فین خط تحریر لکھا تھا۔

انسٹاگرام پر ایک بھارتی ٹیلی ویژن نے اس کلپ کو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ جب رنگیلا فلم کی ڈبنگ کی جارہی تھی تب میں نے عامر خان کی پرفارمنس دیکھی اور حیران رہ گئی۔

جس پر میں نے انہیں بطور ایک فین خط تحریر کیا جس میں لکھا کہ اس بہترین پرفارمنس کے بعد آپ کو ایسے بہت سے خطوط ملیں گے اور ایوارڈ بھی آپ کو ملے گا لیکن یہ پہلا فین لیٹر ہے جو آپ کو ملے گا۔

یاد رہے کہ 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ارمیلا نے عامر خان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم میں سینئر اداکار جیکی شیروف نے ایک سپورٹنگ رول ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر