
بالی ووڈ کی معروف فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان بھی عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کون بنے گا کروڑ پتی 13 کے سیٹ سے امیتابھ بچن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ جانتے ہیں وہ بہت اچھا دن ہوتا ہے جب آپ کی سیلفی ایک لیجنڈ نے خود کلک کی ہو ۔
فرح خان نے اپنی پوسٹ میں کون بنے گا کروڑ پتی 13 کی ٹیچرز ڈے اسپیشل قسط کا حصّہ بننے کے لئے دیپیکا پڈوکون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے اپنی اس انسٹا پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کے علاوہ اس سیٹ پر موجود باقی تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فرح خان کے بار ے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب انہوں نے خود ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News