پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت اور شہناز گِل کے دُکھ پر بےحد افسوس ہے۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں نور بخاری نے کہا کہ میں نے جب سے سدھارتھ کی موت کے بارے میں سُنا ہے تو میں بےحد اُداس ہوں کیونکہ گزشتہ 6 ماہ سے میں سدھارتھ اور شہناز کو فالو کر رہی ہوں اور مجھے اُن کی محبت بھری کہانی بہت پسند آئی۔
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان کے لئے افسوس کرنے کی اجازت ہے یا نہیں کیونکہ میرے پاس بہت سے لوگوں کے تنقید کے میسجز آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شہناز گِل کے لئے بہت زیادہ دُکھ ہورہا ہے اور سدھارتھ کی والدہ کے لئے بھی۔
نور بخاری نے کہا کہ سدھارتھ شکلا ایک زبردست اداکار اور بہترین انسان تھے، انسانیت کے ناطے مجھے اُن کے لئے بہت افسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News