Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدھارتھ شکلا کی وہ خواہشات جو پوری نا ہوسکیں

Now Reading:

سدھارتھ شکلا کی وہ خواہشات جو پوری نا ہوسکیں

گزشتہ ہفتے 40 برس کی عمر میں اچانک موت کے منہ میں جانے والے سدھارتھ شکلا نے اپنے پیچھے پوری بالی وڈ انڈسٹری کو غمگین کردیا ہے۔

سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر نے  بالی وڈ انڈسٹری کی ہر آنکھ کو نم کیا ہے اور گہرا صدمہ بھی پہنچایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کے حوالے سے ان کے اہل خانہ نے اداکار کی ان خواہشات کا اظہار کیا ہے جن کو سدھارتھ شکلا اپنی زندگی میں پورا کرنا چاہتے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بگ سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا شو کے سیزن 14 میں بطور ’ طوفانی سینیئر‘ 2 ہفتے کے لیے شریک ہوئے تھے، بعد ازاں حنا خان اور گوہر خان  سے گہری دوستی کے دوران انھوں نے دونوں سے اپنی ذاتی باتیں بھی شیئر کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے ایک بار اداکارہ گوہر خان اور حنا خان سے اپنے باپ بننے کی خواہش کا ذکر کیا تھا، ساتھ ہی سدھارتھ نے اپنی بچپن کی یادوں کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

Advertisement

سدھارتھ نے انہیں کہا تھا کہ میں باپ بننا چاہتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میں ایک بہت اچھا والد بنوں گا۔

سدھارتھ نے انھیں یہ بھی بتایاتھاکہ اداکار کا اپنے والد سے بڑا گہرا تعلق تھا لیکن ان کے ماڈلنگ کرنے کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر