پاکسانی ڈرامہ اور شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام ایمن خان اور منال خان کا شمار بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جبکہ ان کی خوبصورتی کے بھی ہر طرف چرچے ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے اپنے والد صاحب کی یاد میں ایک محفل کا انعقاد کیا ہے جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دیوار پر لائٹوں کی مدد سے ’We Miss You Baba‘ لکھا گیا ہے اور ایک محفل بھی جاری ہے۔
اس مخٖل میں اداکاراؤں کے عزیز و اقارب شریک ہیں جبکہ اس محفل میں موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کی آج اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی ہونے والی ہے جس کے حوالے سے تقریبات کا آغاز 7 ستمبر سے ہوگیا تھا۔
اس حوالے سے اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے تھے۔
احسن محسن اکرام کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ ڈھولکی کی تقریب کا تھا۔
اس سے قبل اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
