Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کے ویزے کیلئے دستاویزات جمع کروادیئے گئے

Now Reading:

عمر شریف کے ویزے کیلئے دستاویزات جمع کروادیئے گئے
عمر شریف

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے امریکی ویزے کے لئے دستاویزات جمع کروادیئے گئے ہیں۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ بیمار والد کو امریکا لے جانے سے متعلق امریکی ویزا کے حصول کے لئے دستاویزات جمع کروادیئے ہیں۔

بیٹے نے بتایا کہ عمر شریف کے ساتھ ان کی اہلیہ زریں غزل اور وہ خود بھی امریکا جائیں گے۔

جواد عمر کا کہنا تھا کہ ویزے کب موصول ہوں گے اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

Advertisement

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ عمر شریف کے بیرون ملک جانے کے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ایئرایمبولینس کراچی پہنچ جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے حکومت سندھ نے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے ویزے کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمر شریف ہمارے عظیم فنکار ہیں، ان کے علاج کے لئے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر