
گزشتہ چند روز سے کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔
اس سے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت کافی حد تک ناساز ہے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فیصل قریشی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار فیصل قریشی کی جانب سے عمر شریف کی حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے ۔
فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام عمر شریف کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ عمر شریف کی طبیعت بہت بہتر ہے اور ان کا علاج اب بھی جاری ہے ۔
اس سے قبل عمر شریف کے اہل خانہ نے ان کی طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وائرل تصویر کچھ عرصہ قبل کی ہے جب کہ اداکار اپنے معمولی چیک اپ کے لئے اسپتال گئے تھے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ اس وقت عمر شریف خیریت سے ہیں اور گھر پر ہیں اور ابھی تک پریشانی کی کوئی بات نہیں، وائرل تصویر پر یقین نہ کیا جائے۔
تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ عمر شریف میں کسی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں، لیکن بتایا یہ جارہا ہے کہ ماضی میں وہ امراض قلب کے ٹیسٹ کرواتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News