Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوٹنگ کے دوران معروف اداکار سے گولی چل گئی؛ خاتون ڈائریکٹر ہلاک

Now Reading:

شوٹنگ کے دوران معروف اداکار سے گولی چل گئی؛ خاتون ڈائریکٹر ہلاک

مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون سے فلم کے سیٹ پر گولی چلنے سے خاتون ہلاک اور ہدایت کار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی۔

اس موقع پر موجود خاتون کیمرا ویمن اور ہدایت کار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 42 سالہ ہیلینا ہِچنس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار جول سوزا مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس واقعہ کے بعد 63 سالہ امریکی اداکار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا ہے تاہم ابھی تک مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیک بالڈون امریکی اداکار و پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈین بھی ہیں تاہم اس فلم میں وہ بحیثیت نہ صرف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں بلکہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر