Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

Now Reading:

صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر اور  معروف گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد کے لیے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی اور رقص کرنے کے مقدمے پر سماعت ہوئی ہے۔

اداکارہ  صباء قمر اور گلوکار بلال سعید جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں جبکہ جوڈشنل مجسٹریٹ نے سماعت کی۔

Advertisement

دوران سماعت تفتیشی رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کا الزام عائد ہے۔

پراسیکیوٹر نے تفتیشی رپورٹ میں کہا ہے اداکارہ صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں فلم کا سین عکس بند کرایا تھا، انہوں نے نکاح کے سیشن میں مسجد میں رقص کیا تھا اور دونوں ملزمان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر