
بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے سدرھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کی سب سے قریبی دوست نے اپنا پہلا پوسٹ جاری کیا ہے۔
اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل جو کہ سدھارتھ شکلا کے بہت قریب ہونے کی وجہ سے ان کی موت کے صدمے میں تھیں۔ انہوں نے کافی عرصے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ پوسٹ کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس پوسٹ کے ذریعے شہناز گل نے اپنے اور سدھارتھ شکلا کے مداحوں کو بتایا ہے کہ سدھارتھ کے لئے ان گایا ہوا گانا ریلیز ہونے جارہا ہے۔
پوسٹ میں شہناز نے ایک تصویر کے ذریعے سدھارتھ کے لیے اپنے گائے ہوئے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی محبت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہیں۔
شہناز گِل کے گانے کا ٹائٹل ’ تو یہیں ہے‘ ہے جو 29 اکتوبر کی صبح 12 بجے ریلیز کیا جائے گا۔
سدھارتھ کے بعد شہناز کا بے صبری سے انتظار کرنے والے مداح ان کی پوسٹ دیکھ کر جہاں خوش ہیں وہیں ایک بار پھر سدھارتھ کی یاد بھی واپس آ گئی ہے۔
اور صرف ایک گھنٹے میں ان کی پوسٹ پر 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد لائکس جبکہ 52 ہزار سے زائد کمنٹ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News