Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان اور اننیا پانڈے کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک

Now Reading:

آریان خان اور اننیا پانڈے کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں آریان خان اور اننیا پانڈ ے نے مبینہ طور پر ویڈ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ چیٹس میں آریان خان نے اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آریان خان نے اچیت کمار سے80,000 بھارتی روپے کی منشیات (ویڈ) منگوائی تھیں۔

آریان کے فون سے برآمد ہونے والے واٹس ایپ ڈیٹا میں دو اور افراد کے ساتھ بھی آریان کی گروپ چیٹ میں منشیات کے بارے میں گفتگو سامنے آئی ہے۔

Advertisement

این سی بی کو اننیا پانڈے کے علاوہ تین دیگر مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ بھی آریان خان کی چیٹس تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کئی چیٹس کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جو کہ جولائی 2019 کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں ویڈ کا ذکر بھی کیا۔

آریان خان: ویڈ

اننیا پانڈے: اس کی ڈیمانڈ ہے۔

آریان: میں تم سے یہ چھپ کر لوں گا۔

اننیا: ٹھیک ہے۔

Advertisement

اننیا: اب میں اس کاروبار کا حصّہ ہوں۔

آریان: تم ویڈ لے آئی ہو؟

آریان: اننیا

اننیا: میں لا رہی ہوں۔

اس کے علاوہ 18 مئی 2021 کو ہونے والی ایک اور چیٹ میں آریان خان نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ کوکین کے بارے میں بات کی۔

آریان : چلو کل کوکین لیں گے

Advertisement

 آریان نے اتنا کہنے کے بعد اپنی واٹس ایپ چیٹ میں این سی بی کا مذاق اڑایا ۔

واضح رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

دوسری جانب اداکارہ اننیا پانڈے کو بروز پیر 25 اکتوبر کواین سی بی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔

اس سے قبل ایجنسی نے ان سے 21 اور 23 اکتوبر کو کل چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی تاہم انہوں نے 25 اکتوبر کو تیسری بار این سی بی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اننیا نے ایجنسی کو بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پوچھ گچھ کے لئے حاضر نہیں ہو سکیں گی اور اس سلسلے میں انہوں نے ایجنسی سے کچھ وقت مانگا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی درخواست ضمانت 20 اکتوبر کو خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر