Advertisement
Advertisement
Advertisement

راج کندرا کا خود پر لگے الزام سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

راج کندرا کا خود پر لگے الزام سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے خود پر لگے الزام سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کندرا نے فحش فلموں کی تیاری اور تقسم میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ مجھے میڈیا ٹرائل کے ذریعے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

راج کندرا نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی فحش فلم نہیں بنائی اور نہ ہی تقسیم میں شامل رہا ہوں، فحش ویڈیو کا کیس مجھے بدنام کرنے کی مہم کے سوا کچھ نہیں ہے ،مجھے میڈیا پہلے ہی مجرم کہہ چکا ہے لیکن میں شرم سے منہ نہیں چھپاؤں گا۔

معروف بزنس مین کا کہنا تھا کہ اس عمل سے ہمارے خاندانی، انسانی اور آئینی حقوق متاثر ہوئے ہیں جو تکلیف دہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرولنگ، منفی اور عوام کا زہریلا تاثر بہت کمزور ہے، میڈیا ٹرائل میں میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہ کی جائے کیونکہ میرا خاندان میری پہلی ترجیح ہے، میرا یقین ہے کہ عزت کے ساتھ جینا ہر فرد کا حق ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لئے مزید کچھ نہیں کہہ سکتا، مقدمے کا سامنا کروں گا اور مجھے عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے جہاں سچ کی فتح ہوگی۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو جولائی میں ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور وہ ستمبر سے ضمانت پر رہا ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے انہیں گزشتہ ہفتے فحش ویڈیو کیس میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا ہے۔

بھارتی بزنس مین پر انڈین پینل کوڈ، انفارمیشن ایکٹ، خواتین کی غیراخلاقی تشہیر کی روک تھام ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

راج کندرا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست سیشن کورٹ نے مسترد کی تو وہ ممبئی ہائی کورٹ پہنچے اور وہاں بھی درخواست مسترد ہوئی تو وہ سپریم کورٹ سے گرفتاری سے تحفظ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر