
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان رکشہ ڈرائیور بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سلمان خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان خود رکشہ ڈرائیو کر رہے ہیں اور انہیں دیکھ کر لوگ بھی جمع ہونا شروع ہوگئے۔
اداکار کی یہ ویڈیو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس کے باہر کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں سپر اسٹار سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔
اس سے قبل سلمان خان کی پہلی تنخواہ کی حقیقت سامنے آئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ صرف 75 روپے تھی۔
سلمان خان 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور اس وقت اُن کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News