Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ شہناز گِل کا سدھارتھ شکلاء سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکارہ شہناز گِل کا سدھارتھ شکلاء سے متعلق اہم انکشاف

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل نے یہ انکشاف کیا ہے کہ سدھارتھ شکلاء نے مجھے مضبوط بنایا اور بہت کچھ سیکھایا ہے۔

اداکاہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں بھارت کی معروف شخصیت بی کے شیوانی سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خُدا نے مجھے سدھارتھ سے ملوایا اور پھر ہمیں دوست بنایا تاکہ وہ مجھے زندگی میں کچھ سیکھا سکے، میں پہلے لوگوں کو پہچان نہیں سکتی تھی اور آنکھ بندھ کر کے بھروسہ کرلیتی تھی لیکن سدھارتھ نے مجھے اچھے اور بُرے کا فرق سیکھایا۔

اداکارہ نے کہا کہ سدھارتھ کی دوست بننے کے بعد سے اب میں بہت مضبوط ہوں۔

شہناز گِل نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں اکثر سدھارتھ سے کہتی تھی کہ میں سسٹر شیوانی سے بات کرنا چاہتی ہوں اور وہ ہمیشہ کہتا تھا ہاں ضرور، بس تھوڑا صبر کرو، تم یقیناً اُن سے بات کروگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ سال 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلاء دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

شہناز گِل اور سدھارتھ کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر