
پاکستان کی معروف ماڈل اور وے جے انوشے اشرف نے اداکارہ صبا قمر کی شادی کے متعلق بتایا ہے۔
حال ہی میں انوشے اشرف نے ایک انٹرویو کے دوران بہت بےباکی سے جوابات پیش کیے ہیں۔
انوشے اشرف نے اداکارہ صبا قمر کی شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی اداکارہ کی شادی ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ صبا قمر کا ہونے والا شوہر کون ہے اور وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔
اپنی شادی کے حوالے سے انوشے اشرف نے کہا ہے کہ میں کروں گی لیکن جب مجھے ٹھیک لگے گا کیونکہ آج کل شادیوں میں زیادہ تر لوگ ناخوش نظر آتے ہیں۔
انوشے اشرف نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اداکاری می زیادہ دلچسپی نہیں ہے لیکن اگر کبھی آفر کی جاتی تو کرلیتی ۔
انہیں نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ اس پر خوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News